گوادر میں منعقدہ سی پیک سینٹرل ایشیاء بزنس کانفرنس میں ماہرین نے سی پیک کو گیم چینجر قرار دیا۔

گوادر میں منعقدہ سی پیک سینٹرل ایشیاء بزنس کانفرنس میں ماہرین نے سی پیک کو گیم چینجر قرار دیا۔

xگوادر میں حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والی سی پیک سینٹرل ایشیاء بزنس کانفرنس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نامور مقررین اور ماہرین نے سی پیک کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے شاندار الفاظ میں اس کے کردار کی تعریف کی جبکہ اس موقع پر گوادر بندرگاہ کی صلاحیت کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ یاد رہے کہ اس کانفرنس کا اہتمام راولپنڈی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(آر سی سی آئی) نے کیا۔ اس کانفرنس کا مقصد گوادر میں سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرنا اور بزنس ٹو بزنس روابط میں اضافہ کرنا تھا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے منتظمین کی تعریف کی اور اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی پیش کش کی۔ مزید برآں آر سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے مابین رابطے کی نئی راہیں ہموار کرےگا۔

 

Date : 
Thursday 19 November 2020
Source : 
CPEC Info
Tag : 
Investement in Gwadar,
Share :