وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئےبروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئےبروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔

سی پیک پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اعلٰی سطحی اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کو ہر قیمت پر مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک وقت آزما اور مستحکم پاکستان چین دوستی کا عملی نمونہ ہے اور یہ پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی میں مرکز کردار ادا کرےگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صنعتی کاری کی توجہ برآمدی اور درآمدی متبادل کی حیثیت سے ہونی چاہئے۔ اس موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر برائے توانائی حماد اظہر ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سمیت دیگر اعلٰی عہدیداران موجود تھے۔ مزید برآں وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ خصوصی اقتصادی زونز بشمول راشکئی ، دھابیجی ، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور گوادر انڈسٹریل زون غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کی رغبت حاصل کررہے ہیں۔

Date : 
Saturday 1 May 2021
Source : 
CPEC Info
Tag : 
Significance Of Gwadar, China Pakistan Economic Corridor,
Share :