پاکستان چین کے ساتھ تجارت میں جلد بھارت کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

پاکستان چین کے ساتھ تجارت میں جلد بھارت کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

ایک بین الاقوامی فورم پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل کونسلر بدر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان اگلے آٹھ سالوں کے دوران چین کے ساتھ تجارت میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ پاکستان اور چین دونوں کے درمیان مشترکہ آئرن برادرز دوستی اور ملٹی بلین ڈالر کے سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کی خاطر خواہ پیش رفت ہے جو دوطرفہ تجارت کو فروغ دے گی۔ انہوں نے ملک میں چینی سرمایہ کاری پر ہندوستان کی پابندی کے بارے میں بھی بات کی جس نے دونوں کے درمیان دو طرفہ تجارت کو متاثر کیا ہے۔ بدر الزمان نے پاکستان کی برآمدات میں چین کے سب سے بڑے حصہ کے بارے میں بھی بات کی اور ملک میں کام کرنے والے چینی حکام اور سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے کا وعدہ کیا۔

 

Date : 
Sunday 1 August 2021
Source : 
CPEC Info
Tag : 
Investement in Gwadar, Significance Of Gwadar, China Pakistan Economic Corridor,
Share :