پاک چین دو طرفہ تعلقات کو کوئی بھی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔

پاک چین دو طرفہ تعلقات کو کوئی بھی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ قوتیں سی پیک کے تحت میگا ترقیاتی منصوبوں اورپاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانےکے لئے مصروفِ عمل ہیں۔ انہوں نے داسو ڈیم کے المناک واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئےکہا کہ چینی انجینئر پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک تعلقات استوارہیں اور کوئی طاقت اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

 

Date : 
Thursday 29 July 2021
Source : 
CPEC Info
Tag : 
Investement in Gwadar, Significance Of Gwadar, China Pakistan Economic Corridor,
Share :