پاک چین زرعی تعاون فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنائے گا، پاکستانی سفیر معین الحق۔

پاک چین زرعی تعاون فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنائے گا، پاکستانی سفیر معین الحق۔

چین چلی کنٹریکٹ فارمنگ پروجیکٹ پروموشن اینڈ پاک چین کنڈیمنٹ انڈسٹری الائنس کی افتتاحی کانفرنس” کے عنوان سے منعقدہ ایک ویبینار کے دوران چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاک چین زرعی تعاون دونوں ممالک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گا۔اس ویبینار میں پاکستانی اور چینی ماہرین نے زرعی تعاون کی استعداد، خاص طور پر مرچ کی کاشتکاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں مرچ کا ایک پلانٹ لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ مقامی کاشتکاروں کے لئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات سے وہ نہایت مطمئن ہیں۔

 

Date : 
Sunday 20 June 2021
Source : 
CPEC Info
Tag : 
Investement in Gwadar, Significance Of Gwadar, China Pakistan Economic Corridor,
Share :